پاکستان مشکل کی گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا رہے گا: وزیر اعظم شہباز شریف

Published On 09 February,2023 11:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے جاری ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کو ملک گیر مہم میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے تمام وزراء اعلیٰ سے بات کی اور زلزلہ متاثرین کیلئے قومی امدادی مہم کی ذمہ داری لینے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے ملک گیر فنڈ ریزنگ مہم چلانے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے ہم تاجر برادری، مذہبی سکالرز اور تعلیمی اداروں کی حمایت حاصل کریں گے، یہ ایک صدی کا بدترین زلزلہ تھا، ہماری حیثیت دو ممالک میں رہنے والی ایک قوم کی ہے اور ہم اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
 

Advertisement