کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں پی ڈی ایم رہنماؤں کی جانب سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا، ضمنی الیکشن کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کے شرکاء کی مختلف آراء سامنے آئیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ پی ڈی ایم کی ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز پر مشاورت کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، حتمی فیصلہ بعد میں ہوگا۔