اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے رینٹل پاور کیس میں بریت کے خلاف نیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔
سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین اور قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف کی بریت کے خلاف نیب کی اپیلوں کی 4 اپریل کو سماعت ہوگی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نیب کی اپیلوں پر سماعت کریں گے، رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے رینٹل پاور کیس میں 2 نیب اپیلوں کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔
نیب نے احتساب عدالت کے جون 2020ء کے بریت کے 2 فیصلوں کو چیلنج کر رکھا ہے۔