راولپنڈی: (دنیا نیوز) شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق کے خلاف اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے این اے 62 اور این اے 61 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے، جس کے بعد دونوں کے وکیل سردار عبدالرازق خان نے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کے جوابات جمع کرا دیئے۔
وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر اٹھائے گئے اعتراضات الیکشن ایکٹ 2017 یا آئین کے آرٹیکل 62، 63 کے تحت نہیں، کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جھوٹے ہیں، بطور وزیر کیرئیر کے دوران بدعنوانی یا اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک بھی مقدمہ ان پر نہیں ہے۔