لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان ہی ملک کو مسائل سے نکال کر سیاسی و معاشی استحکام پیدا کرسکتا ہے۔
اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ اس وقت پاکستان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے مشکل صورتحال سے دوچار ہے، نام نہاد تجربہ کاروں کے ہاتھوں پاکستان کی معیشت بری طرح تباہ ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا سارا نام نہاد تجربہ صرف دوروں تک محدود ہے، حکمران عوام کو ریلیف دینے میں بھی ناکام ہیں اور اووسیز پاکستانیوں کے مسائل سے بھی انہیں دلچسپی نہیں، اوورسیز پاکستانی عام انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔