اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل ماریانو گروسی آج سے پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رافیل ماریانو گروسی 15 سے 16 فروری تک 2 روزہ دورے کے دوران ڈی جی آئی اے ای اے سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے، وہ دورے کے دوران جوہری ٹیکنالوجی سے کام لینے والے مختلف اداروں کے دورے کریں گے۔
: PR NO.
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) February 14, 2023
Curtain Raiser: Director General, International Atomic Energy Agency (IAEA) Visit to Pakistan
15 – 16 February 2023
https://t.co/uDljRvm9jx pic.twitter.com/roIvYT8lze
ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے دورہ کے دوران صحت، زراعت، صنعت اور بجلی کی پیداوار کے شعبوں کے حوالے سے بات چیت ہو گی، دورہ سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے شعبے میں جاری تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان 1957 سے ایجنسی کا بانی رکن ہے۔