اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ دینے میں تاخیر کرکے الیکشن کمیشن توہین عدالت کا مرتکب ہو رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ 4 دن سے زیادہ ہوگئے عدالت کا فیصلہ آئے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری سے انحراف کر رہا ہے۔
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 15, 2023
پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن گورنر سے مشاورت کرکے فوری طور پر پنجاب اسمبلی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔