رہائشی علاقے میں گھسنے والا چیتا پکڑا گیا، 3 افراد زخمی

Published On 16 February,2023 10:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چیتا گھس آیا جس نے 3 افراد کو زخمی کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 2 کے ایک زیرتعمیرگھر میں چیتا گھسا جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

وائلڈ لائف کی ٹیموں نے 6گھنٹوں کی محنت کے بعد ڈی ایچ اے اسلام آباد میں گھسنے والے تیندوے کو قابو کیا ، وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے ڈاٹ گن کے استعمال کے بغیر تیندوے کو قابو کیا ہے۔

چیتے نے ڈی ایچ اے کے گارڈ کے علاوہ محکمہ وائلڈ لائف کے دو اہلکاروں کو معمولی زخمی کیا جبکہ جنگلی چیتا نے خود کو پکڑنے کیلئے لگائے گئے دو جال بھی پھاڑ دیے تھے۔

Advertisement