سکھر: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید جب بلاول صاحب کے حوالے سے بات کریں تو اپنی زبان سنبھال کر بات کیا کریں۔
اپنے ایک بیان میں رہنما پیپلز پارٹی ناصر شاہ نے کہا کہ شیخ رشید لنگڑے گھوڑے پر سوار ہو کر اتنی بدزبانی کرے جتنی کل خود بھی برداشت کر سکے، شیخ رشید جب گرفتار ہو رہا تھا تو سپاہی کے کندھے پر سر رکھ کر رو رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فواد چودھری جب جیل گیا تو خود کو منڈیلا اور شہباز گل خود کو چی گویرا سمجھنے لگے، شیخ رشید جیل سے باہر آکر خود کو پھولن دیوی سمجھ رہا ہے، پھولن دیوی کا دماغ ٹھکانے لگ جائے گا جب یہ جیل میں چکی پیسے گا۔
ناصر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید کو جب سے پنڈی والوں نے ٹھڈے مار کر نکالا ہے یہ عمران کا جھوٹا کھانے پر مجبور ہے، ضمیر فروش شیخ رشید سرفروش فورس بنانے کی بات کرکے کس کو دھمکا رہا ہے۔