اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق کو 1.8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ پر طلب کر لیا۔
اعجازالحق کو ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا، اعجاز الحق پر آمدنی سے زیادہ اثاثے رکھنے کا الزام ہے، اعجازالحق پر 1.8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔
اعجاز الحق کا کیس نیب کی جانب سے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا، ایف آئی اے نے اعجازالحق کو 21 فروری کو فیصل آباد آفس میں پیشی کا کہا ہے، اعجاز الحق سے جوائنٹ انکوائری ٹیم تفتیش کرے گی۔