پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ عدالت میرے لیے معزز ہے لیکن مجھے بلا نہیں سکتی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ عدالت خالصتاََ آئینی نکتہ اٹھاتی ہے اور اس کے تحت فیصلہ کرتی ہے، الیکشن کمیشن کو پہلے خط میں بھی کہا کہ متعلقہ اداروں سے مشاورت کریں، میری بات کو مذاق میں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے چیئرمین نے بھی کہہ دیا ہے کہ ہمارے ساتھ کوئی ادارہ تعاون نہیں کر رہا، سول جج سے لے کر جسٹس تک میرے لیے قابل احترام ہیں، میں آئینی سربراہ ہوں، صوبے کے کسی بھی شخص کو بلا سکتا ہوں۔
گورنر غلام علی کا مزید کہنا تھا کہ ایم این ایز اب اپنے استعفوں کی واپسی کیلئے ہائیکورٹ گئے ہیں، ایسا نہ ہو کہ کل کو اسمبلی توڑنے کے فیصلے کو واپس لینے کیلئے بھی عدالت چلے جائیں۔