دو صوبوں میں انتخابات، چیف الیکشن کمشنر کی وزارت قانون کے حکام سے مشاورت

Published On 16 February,2023 05:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ میں جواب جمع کرانے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سے وزرات قانون کے حکام نے ملاقات کی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ملاقات میں دو صوبوں میں عام انتخابات سے متعلق قانونی نقاط پر مشاورت کی گئی، الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کی مشاورت کے بعد سپریم کورٹ کیلئے جواب تیار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کو انتخابات کے راستے میں حائل رکاوٹوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم

سپریم کورٹ میں عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق کل جواب جمع کرایا جائے گا، دونوں اسمبلیوں کے انتخابات کے انعقاد سے متعلق سپریم کورٹ سے رہنمائی کی استدعا بھی کی جائے گی۔