صوابی: (دنیا نیوز) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم مہنگائی کے خلاف مہنگائی مارچ کریں گے اور اس بجٹ کو مسترد کریں گے۔
صوابی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی ایماء پر منی بجٹ پیش کیا، 170 ارب روپے کے مزید ٹیکسز عوام پر لگائے جا رہے ہیں، عوام پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے، منی بجٹ سے عوام کی زندگیاں مزید مشکل ہو جائیں گی۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستانی عوام اس اسمبلی کا بجٹ قبول نہیں کرے گی، الیکشن کی طرف جاؤ عوام سے مینڈیٹ لو پھر بجٹ منظور کرو، اس اسمبلی کے فیصلوں کو نہیں مانتے جس میں اکثریتی ممبران موجود ہی نا ہوں۔