لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی معاشی بحران کی وجہ سے ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں یہ معاشی بحران صرف پی ڈی ایم کی احمقانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے، معاشی بگاڑ اتنا بڑھ گیا ہے کہ اب پوری قوم کو شدید مشکل وقت کا سامنا ہے، افسوس کہ گزشتہ 10ماہ سے ارباب اختیار کی توجہ این آر او 2اور تحریک انصاف کو فکس کرنے پر ہی رہی۔
پاکستان میں مہنگائی معاشی بحران کی وجہ سے ہے۔ یہ معاشی بحران صرف پی ڈی ایم کی احمکانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ معاشی بگار اتنا بڑھ گیا ہے کہ اب پوری قوم کو شدید مشکل وقت کا سامنا ہے۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) February 15, 2023
افسوس کے پچھلے ۱۰ ماہ سے ارباب اختیار کی توجہ این آر و 2 اور تحریک انصاف کو فکس کرنے پر ہی رہی۔
اپنے ٹوئٹ میں تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ یہاں ابھی مہنگائی کے اور بھی امتحان ہیں، تیزی سے اور بڑے پیمانے پر روپے کی بے قدری، توانائی کی قیمتوں میں اضافہ، سپلائی چین میں رکاوٹیں اور نئے ٹیکس کی وجہ سے CPI ممکنہ طور پر 40 فیصد تک پہنچ جائے گا جس کی وجہ سے ہمیں ناقابل برداشت مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
There are now multiple inflationary pulls. Rapid and massive devaluation, sudden spike in energy prices, supply chain disruptions and new taxes.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) February 15, 2023
As a result CPI will likely jump to 40% and we may be bordering on the hyperinflationary spiral.
PDM left it too late with IMF.