کراچی: (دنیا نیوز) نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان کی بریت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ہے۔
رواں برس 23 جنوری کو کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا اور اس وقت کے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 18 دیگر ملزمان کو بری کردیا تھا۔
کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل نقیب اللہ کے بھائی شیر عالم کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو بری کر کے شواہد کو نظر انداز کیا ہے، اس لئے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔