کراچی : پنجاب چورنگی کے قریب فائرنگ، ایک شخص زخمی

Published On 20 February,2023 04:26 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے پنجاب چورنگی دادا بھائی بلڈنگ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اسے طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔