کراچی: (دنیا نیوز) سکیورٹی اداروں نے کراچی پولیس آفس پر حملہ کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے گھر لکی مروت میں چھاپہ مارا، تلاشی لی۔
سکیورٹی اہلکاروں نے ہلاک دہشت گرد کفایت اللہ کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کفایت اللہ افغانستان سے تربیت یافتہ تھا، کفایت اللہ کو گھر والوں نے گھر میں قید بھی کر کے رکھا تھا لیکن وہ چند ماہ قبل گھر سے فرار ہو گیا تھا۔
سکیورٹی اداروں کی تفتیش میں کئی اہم چیزیں سامنے آگئیں، واضح رہے کہ دہشت گرد کفایت اللہ گزشتہ روز کے پی او حملے میں مارا گیا تھا۔