راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کی ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سر گرمیاں جاری ہیں۔
پاک فوج کی امدادی ٹیمیں ترکیہ زلزلہ متاثرین کی داد رسی میں پیش پیش ہیں اور سرد موسم اور نامساعد حالات کے باوجود امدادی ٹیمیں مسلسل 24 گھنٹے سے ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 دستے ترکیہ روانہ
ترکیہ کے صوبہ ادیامان میں Urban Search & Rescue ٹیم نے 48 گھنٹے بعد ملبے تلے دبے 1 بچے سمیت 2 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔
پاک فوج کی جانب سے اب تک 7 لاشیں بھی ملبے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کی جا چکی ہیں، ترک عوام اور ورثا بھی پاک فوج کی خدمات کے معترف ہیں۔