آئی ایم ایف سے معاہدہ اسی ہفتے ہو جائے گا: اسحاق ڈار

Published On 20 February,2023 11:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے تمام معاملات تقریباً مکمل ہوگئے، ان کے ساتھ معاہدہ جلد ہو جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات نمٹانے میں لگے ہوئے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ اسی ہفتے ہو جائے گا، معاہدے پر کافی کام ہو چکا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا خواجہ آصف سے پوچھ لیں، صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے ساتھ جو کیا اس پر پارلیمنٹ میں بات ہو چکی ہے۔

واضح رہے آئی ایم ایف نے حکومت سے مذاکرات کے دوران آمدن بڑھانے کیلئے مختلف ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا تھا جسے آج قومی اسمبلی سے منی بجٹ منظور کرنے کے بعد پورا کر دیا گیا ہے۔