اسلام آباد کے پارکوں میں انٹری فیس ختم، مزید 13 روٹس پر فیڈر بسیں چلانے کی منظوری

Published On 20 February,2023 11:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سی ڈی اے بورڈ نے اسلام آباد کے پارکوں میں شہریوں کے لیے انٹری فیس ختم کرنے جبکہ مزید 13 روٹس پر فیڈر بسیں چلانے کی منظوری دیدی۔

سی ڈی اے بورڈ کے مطابق ایف نائن پارک، لیک ویو پارک، دامن کوہ اور دیگر پارکوں میں انٹری فری ہو گی، سی ڈی اے بورڈ کے مطابق اسلام آباد میں مزید 13 روٹس پر فیڈر بسیں چلانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رہائشی علاقے میں گھسنے والا چیتا پکڑا گیا، 3 افراد زخمی

بورڈ کی کمرشل پلاٹس کے نیلامی میں موصول ہونے والی بولیوں اور سرینہ چوک کو ری ڈیزائن کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی، منصوبے کے تحت سرینہ چوک پر سنگل بیرل انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا۔

اجلاس میں اسلام آباد میں مزید پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے منصوبے کا پی سی ٹو بھی منظور کر لیا گیا، پارکنگ پلازے ایف ایٹ، ایف ٹین، آئی ایٹ، جی نائن مرکز اور بلیو ایریا میں تعمیر کئے جائیں گے، سی ڈی اے بورڈ نے آئی الیون میں نیشنل بس سروس کی تعمیر کی بھی منظوری دیدی۔
 

Advertisement