اسلام آباد: (دنیا نیوز) سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کا آغاز، آئیسکو نے نادہندگان کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا، نادہندگان کو فائنل نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔
آئیسکو نے نادہندہ سرکاری اداروں سے 115 ارب روپے وصول کرنے کے آخری نوٹسز جاری کئے۔
حکومت آزاد کشمیر بجلی کے بلوں کی 105 ارب روپے کی نادہندہ نکلی، سی ڈی اے کو 2 ارب 88 کروڑ روپے کا بل ادا کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا، پاک سیکرٹریٹ آئیسکو کا 69 کروڑ روپے کا نادہندہ نکلا، وفاقی ہسپتال آئیسکو کے بجلی کی مد میں 19 کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں۔
وزارت ریلوے 14 کروڑ، وفاقی پولیس نے 14 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بل ادا نہیں کیا، پارلیمنٹ لاجز 11 کروڑ 20 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے، وزارت داخلہ 8 کروڑ 30 لاکھ ، وزارت صحت 5 کروڑ اور چیف کمشنر آفس 7 کروڑ بجلی کے بلوں کا نادہندہ نکلا۔
آئیسکو حکام نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نادہندگان اداروں نے واجبات ادا نہ کیے تو بجلی کاٹ دی جائے گی۔