اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا کی پہلی جیل بھرو تحریک ہے جس کا لیڈر اس کا آغاز اپنی حفاظتی ضمانت سے کر رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صدر عارف علوی آئین، قانون اور عدالتی نظام کا تمسخر اُڑانے والے کے خوف کا قیدی ہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 21, 2023
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ صدر علوی عمران خان کے جرائم میں سہولت کار ہیں، انہوں نے آئین، قانون اور عدالتی نظام کو تماشہ بنایا ہوا ہے۔