اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اقلیتوں کو ایک نیا اعتماد دیا ہے۔
عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقلیتی ونگ کے اجلاس میں مریم نواز کی محبت کے جواب میں اقلیتوں نے ان کے ساتھ محبت کا جواب محبت سے دیا ہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 22, 2023
مریم نواز شریف کی اقلیتی ونگ کے اجلاس کے موقع پر اقلیتی رہنماؤں سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ صرف ایک تصویر نہیں بلکہ حقیقی ریاست کی شبیہہ ہے۔