پشاور : ( دنیا نیوز ) صوبہ خیر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں پانچ سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ پابندی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال میں پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور دفعہ 144 کا اطلاق اگلے پانچ دن تک ہوگا۔