پشاور: (دنیا نیوز) کرپشن کے الزام میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے جج سید اصغر شاہ کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم جاری کیا، جج نے 15 ملین کا نقصان قومی خزانے کو پہنچایا تھا، 12 ملین ریکور ہو چکے جبکہ 3 ملین روپے باقی ہیں۔
حکم نامہ کے مطابق جج سید اصغر شاہ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا جس کا تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا، جج کو گورنمنٹ سول سرونٹس رولز 2011 تحت برطرف کیا گیا۔