سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ

Published On 10 February,2023 10:45 am

سوات: (دنیا نیوز) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوات اور قریبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے سبب علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی گہرائی 203 کلومیٹر اور اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

حکام کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
 

Advertisement