کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں پیپلز پارٹی کے 3 امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہو گئے۔
پیپلز پارٹی کے تینوں امیدواروں کو الگ الگ حلقوں میں ایک جیسے انتخابی نشان الاٹ ہوئے ہیں، پیپلزپارٹی کےخواجہ سہیل منصور کو این اے 256 کی نشست پر تالا کا انتخابی نشان الاٹ ہوا، خواجہ سہیل منصور حال ہی میں پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔
اتحادی جماعتوں کے فیصلے کے تحت ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے، کراچی سے پیپلز پارٹی کے 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے، پیپلز پارٹی کے کچھ رہنماؤں نے پارٹی فیصلے کے برخلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے حاکم جسکانی کو این اے 242 پر تالا کا نشان الاٹ ہوا، پیپلز پارٹی کے فیضان راوت بھی این اے 254 سے امیدوار ہیں۔