الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی، انتخابات وقت پر ہونگے: شاہد خاقان

Published On 24 February,2023 02:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہو گی، انتخابات وقت پر ہوں گے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس کو کیس میں پارٹی بنایا گیا ہو وہ اعتراض کر سکتا ہے، سپریم کورٹ نے معاملہ اٹھالیا ہے۔

سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اگر الیکشن ہوئے اور میں لڑا تو ن لیگ کے ٹکٹ پر لڑوں گا۔
 

Advertisement