راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں فیاض الحسن چوہان اور زلفی بخاری نے رضاکارانہ طور پر گرفتاری دے دی۔
فیاض الحسن چوہان ریلی کی صورت میں کمیٹی چوک پہنچے، جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنما ازخود قیدیوں کی وین میں جا کر بیٹھ گئے۔
اس موقع پر فیاض الحسن چوہان نے قیدی وین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گھر والوں کو کہا ہے کہ میری ضمانت نہ کرانا، نہ ہم ضمانتیں کرائیں گے نہ درخواستیں دیں گے۔
— PTI (@PTIofficial) February 24, 2023
فیاض چوہان کے آنے کے بعد کمیٹی چوک پر پی ٹی آئی کارکنان بھی قیدی وین میں بیٹھنے لگے، فیاض الحسن چوہان کے ساتھ دیگر 10 پی ٹی آئی کارکنان نے بھی گرفتاری دی۔
پولیس فیاض الحسن چوہان اور پی ٹی آئی کارکنوں کو کمیٹی چوک سے پہلی قیدی وین میں لے کر روانہ ہوگئی۔
فیاض چوہان کی گرفتاری کے بعد سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید، پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری اور عامر کیانی بھی کمیٹی چوک پہنچ گئے۔
— PTI (@PTIofficial) February 24, 2023
راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے گرفتاری دے دی جبکہ شیخ رشید گرفتاری دینے کے بجائے کمیٹی چوک سے گاڑی میں روانہ ہو گئے۔