ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم

Published On 25 February,2023 10:09 am

اسلام آباد : (دنیا نیوز ) بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 28 فروری کوپیش ہونےکا حکم دے دیا۔

بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت جج رخشندہ شاہین نے کی، عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری لگوانے کی استدعا مسترد

عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ عمران خان 28 فروری کوبینکنگ کورٹ میں پیش ہوں، عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی بینکنگ کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

عدالت نے ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ، عدالت نے  کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی ۔

یہ بھی پڑھیں :ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو خط لکھ دیا
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے بینکنگ کورٹ میں پیشی کی درخواست مسترد کر دی تھی اور 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔