لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ فسطائی حکمرانوں سے آزادی ہماری منزل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ جیل بھرو__زندان بھرو تحریک کا مقصد عوام کے سیاسی اور معاشی حقوق کیلئے جدوجہد کا شعور ہے۔
تحریک انصاف کے دوسو سے زیادہ سیاسی کارکنان مختلف جیلوں میں قید و بند کی صعوبت میں ہیں ان میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور صف اوّل کی دیگر قیادت شامل ہے، #جیل_بھرو__زندان_بھرو تحریک کا مقصد عوام کے سیاسی اورمعاشی حقوق کیلئے جدوجہد کا شعور ہے ،فسطائ حکمرانوں سے آزادی ہماری منزل ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 25, 2023
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے 200 سے زیادہ سیاسی کارکنان مختلف جیلوں میں قید و بند کی صعوبت میں ہیں جن میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور صف اوّل کی دیگر قیادت شامل ہے۔