ایس ایس پی خضدار کے سکواڈ پر بم حملہ، ڈرائیور شہید ہو گیا

Published On 25 February,2023 10:04 pm

خضدار: (دنیا نیوز) ایس ایس پی خضدار کے سکواڈ پر بم حملہ، ایس ایس پی کا ڈرائیور محمد دین موقع پر شہید ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کر رہے ہیں، اب تک 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی موبائل گاڑی پر مقناطیسی بم حملہ ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ کے نتیجے میں ڈرائیور شہید، 2 اہلکار زخمی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک زخمی اہلکار کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ جھالاوان کمپلیکس کے مقام ہر پیش آیا۔

Advertisement