اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2018 میں این اے 193 میں مسلم لیگ ن کا کوئی انتخابی امیدوار نہیں تھا، گزشتہ روز پہلی بار اس حلقے سے 53000 ووٹ ملنے پر ووٹرز کے مشکور ہیں جنہوں نے مسلم لیگ (ن) پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا گھڑی چور فتنے۔ جیت جائیں تو فتح کا جشن اور ہار جائیں تو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا اور الزامات؟ عمران خان کا الزام دفن ہوگیا کہ نگران حکومت شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخاب نہیں کرا سکتی۔
2018 میں این اے 193 میں مسلم لیگ ن کا کوئی انتخابی امیدوار نہیں تھا، گزشتہ روز پہلی بار اس حلقے سے 53000 ووٹ لئے ہیں جس پر اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مسلم لیگ (ن) پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا گھڑی چور فتنے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 27, 2023
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ بڑی کامیابی ہے جس کا عمران خان نے اعتراف کر لیا ہے، ایک سیٹ کے ووٹ سے عدالت پر دباؤ ڈالو گے، دھمکی اور گالی دو گے؟ فیصلہ تمہارے حق میں نہ آیا تو تمہارے خلاف عالمی سازش چیف جسٹس تک پہنچ جائے گی؟ عوام ملک میں انصاف چاہتے ہیں،نظریہ ضرورت نہیں۔
1 سیٹ کے ووٹ سے عدالت پر دباؤ ڈالو گے، دھمکی اور گالی دو گے؟ فیصلہ تمہارے حق میں نہ آیا تو تمہارے خلاف عالمی سازش چیف جسٹس تک پہنچ جائے گی؟ عوام ملک میں انصاف چاہتے ہیں،نظریہ ضرورت نہیں۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 27, 2023