ضمنی انتخابات، 21 حلقوں میں پریذائیڈنگ افسروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض

Published On 27 February,2023 06:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں 21 حلقوں میں پریذائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اوّل کے اختیارات تقویض کر دئیے گئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پریذائیڈنگ افسروں کو مجسٹریٹ درجہ اوّل کے اختیارات 15 سے 17 مارچ تک تقویض ہوں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات 16 مارچ کو شیڈول ہیں۔