اسلام آباد: (دنیا نیوز) صوبوں میں عام انتخابات کے معاملے پر سکیورٹی کیلئے الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو خط لکھے گا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کیلئے بھی وفاقی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت خزانہ سے 30 ارب روپے فوری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو خط لکھ کر انتخابات میں سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرے گا، آرٹیکل 220 کے تحت وفاقی حکومت اور اداروں کو احکامات جاری کیے جائیں گے۔