اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ قوم سے درخواست ہے کہ فتنے کو پہچانے اس طرح تو عدالتیں کام کرنے کی قابل نہیں رہیں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قانون اور عدالتوں کو قانونی راستہ اپنانا چاہئے، کسی کو بھی لاڈ پیار نہیں دینا چاہئے، ہنگامہ آرائی میں جو ملوث ہیں ان کے علاوہ کسی کو بھی نہیں پکڑیں گے لیکن ملوث عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرے گی، فیصلے میں اختلاف رائے ہے، رانا ثنا
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے ”جیل بھرو تحریک“ کا حشر دیکھ لیا، ہجوم کو ساتھ لے کر آنے کا مقصد عدالتوں کو مرعوب کرنا تھا، مجرمانہ نیت کے ساتھ لوگوں کو اکٹھا کرنے کیلئے مہم چلائی گئی، ہنگامہ آرائی پر اب تک 29 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، 150 نامزد ہیں، حکومت امن و امان کے قیام کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔
قوم سے درخواست ہے کہ اس فتنے کو پہنچانے، اس طرح تو عدالتیں کام کرنے کی قابل نہیں رہیں گی۔ قانون اور عدالتوں کو قانونی راستہ اپنانا چاہیے، کسی کو بھی لاڈ پیار نہیں دینا چاہیے۔ ہنگامہ آرائی میں جو ملوث ہیں ان کے علاوہ کسی کو بھی نہیں پکڑیں گے لیکن ملوث عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ https://t.co/k591wO75LN
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) March 1, 2023