سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کو مل بیٹھ کر ایک ہی وقت انتخابات کرانے چاہئیں، فواد چودھری

Published On 01 March,2023 11:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کو مل بیٹھ کر ایک ہی وقت انتخابات کرانے چاہئیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہمارا اسٹیبلشمنٹ اور (ن) لیگ سے بھی رابطہ ہو، مریم نواز کہتی ہیں پہلے نواز شریف کے کیسز معاف ہونے چاہئیں، اس طرح بات چیت کیسے ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی سینئر قیادت مریم نواز سے فاصلہ اختیار کر رہی ہے، فواد چودھری

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم قومی مفاد میں اور مریم ذاتی مفاد کی باتیں کر رہی ہیں، ہم دوبارہ صدر مملکت کے ذریعے بات چیت کی کوشش کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سپیکرصاحب سے ملاقات ہوئی تھی، سپیکر سے کہا تھا پارلیمان کے فیصلے پارلیمان میں ہونے چاہئیں، سپیکر سے کہا تھا ہائی کورٹ کی رولنگ کا احترام کریں، ہم نہیں چاہتے اسپیکر کے معاملے کو عدالت لے کر جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: طاقتور حلقوں نے پاکستان کی معیشت مسخروں کے حوالے کر دی، فواد چودھری

فواد چودھری نے کہا کہ سپیکر اگر آفس کے تقاضوں کے مطابق فیصلہ نہیں کریں گے تو توہین عدالت کریں گے، عمران خان کے خلاف کیسز کی تعداد 74 ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کا بدترین استعمال کیا جا رہا ہے، 74 کیسوں میں پیش ہونے کا مطلب ہم توعدالتوں میں ہی رہیں گے۔

Advertisement