وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

Published On 02 March,2023 12:15 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج (جمعرات) کو ہو گا، وفاقی کابینہ 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں حالیہ بجلی کے طویل بریک ڈاؤن پر پاور ڈویژن کی رپورٹ پیش کی جائے گی، ملک میں بجلی کی چوری اور لائن لاسز پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں توانائی بچت پلان پر عملدرآمد بارے کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا، دفتری اوقات کے بعد کمرشل ایریاز میں بجلی کے نرخ دگنا کرنے کی تجویز پر بھی غور ہو گا۔

نیشنل کلین ائیر پالیسی بھی وفاقی کابینہ کے ایجنڈا میں شامل ہے، اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی نیشنل کلین ائیر پالیسی پر کابینہ کو بریفنگ دے گی۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے ڈرافٹ بل پر کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق لی جائے گی۔ 

Advertisement