لاہور : (دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ایک بار پھر غیر ملکی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، سمجھ سے باہر ہے اتنے دوروں نے پاکستان کو کیا دیا؟
رہنما پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ پوری دنیا گھوم چکے ہیں ، ہمارے قریب ترین دوست ممالک پاکستان کے مالیاتی بحران کے معاملے سے لاتعلق کھڑے ہیں ، کشمیر،افغانستان پر دس ماہ سے کبھی کہیں ذکر ہی نہیں ہوا۔
پاکستان کے اندر ظلم اور جبر کی حکومت ہے انسانی اور سیاسی حقوق سلب ہو چکے ہیں، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب میں لوگ مِسنگ پرسنز بن رہے ہیں، بحیثیت جوہری ریاست ہماری ریاستی صلاحیتوں پر سوال کھڑے کئے جارہے ہیں یہ اسٹیبلشمنٹ کے غیر ضروری تجربے Regime Change کے ثمرات ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 5, 2023
رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ پاکستان کے اندر ظلم اور جبر کی حکومت ہے، انسانی اور سیاسی حقوق سلب ہو چکے ہیں، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب میں لوگ مِسنگ پرسنز بن رہے ہیں، بحیثیت جوہری ریاست ہماری ریاستی صلاحیتوں پر سوال کھڑے کئے جارہے ہیں ۔
ان کاکہنا تھا کہ یہ اسٹیبلشمنٹ کے غیر ضروری تجربے Regime Change کے ثمرات ہیں۔