عمران نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خواتین، کارکنوں کو ڈھال بنایا، ترجمان پی ڈی ایم

Published On 05 March,2023 03:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خواتین اور کارکنوں کو ڈھال بنایا ہے۔

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کے روح رواں اور امریکہ کو للکارنے والا مرد مجاہد عدالت حاضر ہو، اگر دامن صاف ہے، گھڑی چور نہیں ہو تو خود کو قانون کے حوالے کرو۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، اسلام آباد پولیس زمان پارک پہنچ گئی

انہوں نے کہا کہ قانون پر عملداری کا بھاشن دینے والا قانون سے بھاگ رہا ہے، زمان پارک بنکر میں چھپنے سے تم نیلسن منڈیلا نہیں بلکہ ایک بزدل اور ڈرپوک لیڈر ثابت ہوئے، اگر یہ بدمعاشی اور غنڈہ گردی ایک عام آدمی کرتا تو اس کو گھسیٹ کر گرفتار کیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کرگرفتاری دیتا ہے، مریم نواز

حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہاں ہے آپ کا ایک پاکستان اور ایک قانون کا دعویٰ؟، آپ کا یہ کردار قانون سے کھلی بغاوت اور فساد ہے، پی ٹی آئی کے ٹائیگر کس بنیاد پر کہتے ہیں کہ خان بہادر ہیں؟، آج انقلابی خان نے بزدلی کی ایک تاریخ رقم کی ہے۔

Advertisement