اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست خارج
الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا ہے کہ بار بار طلبی کے باوجود سابق وزیر اعظم عمران خان پیش نہیں ہوئے جس پر ان کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کے بھی توہین الیکشن کمیشن کیس میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام اباد کو وارنٹ کی تعمیل کروانے کا حکم دیتے ہوئے 14 مارچ کو پیش کرنے کا کہا ہے۔