لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان نے چودھری پرویز الہٰی کو پاکستان تحریک انصاف کا باقاعدہ طور پر صدر بنا دیا۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی بطور مرکزی صدر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے چودھری پرویز الہٰی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور عمران خان کی جانب سے نوٹیفکیشن کی کاپی پیش کی جس پر انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان صاحب کے ساتھ ڈٹ کے کھڑے ہیں pic.twitter.com/5T6zItLEjn
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) March 6, 2023
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان نے جو اعتماد کیا اس کیلئے شکر گزار ہوں، ان کے ساتھ ڈٹ کر آئین اور قانون کی سربلندی کی جدوجہد کریں گے، عمران خان ملک میں آئین و قانون اور عام آدمی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ عمران خان کا راستہ روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں وہ عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں، ملک میں ہونے والا ہر سروے، ہر ضمنی الیکشن عمران خان کی مقبولیت کی گواہی دے رہا ہے۔