اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین کو سماجی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ اپنے بیان میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ خواتین کو ترقی اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، خواتین ٹیک ایجوکیشن، کیریئر اور گورننس میں کم نمائندگی رکھتی ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 8, 2023
خواتین کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے، زندگی کے تمام شعبوں میں شامل کرنے، ترقی اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، صدر مملکت#InternationalWomensDay2023 pic.twitter.com/6DsTTVmw0a
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز تک خواتین کی رسائی بہتر بنانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں انٹرنیٹ سروسز، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز تک خواتین کو رسائی دینا ہے۔
ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز تک خواتین کی رسائی کو بہتر بنانےکےلیے اپنی کوششوں کومزید تیزکرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 8, 2023
ہمیں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت