عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس، نیب کی ٹیم تحقیقات کیلئے دوبئی پہنچ گئی

Published On 08 March,2023 09:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کرنے نیب کی ٹیم دوبئی پہنچ گئی۔

نیب ڈائریکٹر رضوان احمد کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم دوبئی گئی جہاں قیمتی گھڑی کی فروخت سے متعلق اہم معلومات اکٹھی کی گئیں، نیب ٹیم نے گھڑی خریدنے کے دعویدار عمر فاروق کے گھر کا بھی دورہ کیا، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے اور کچھ دکانوں کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب ٹیم کی زمان پارک آمد، عمران خان اور ان کی اہلیہ کو طلبی کا نوٹس پہنچایا

واضح رہے نیب ٹیم کعبہ ایڈیشن کی گھڑی اور دیگر تحائف کی فروخت کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گھڑی سابق وزیر اعظم عمران خان کو تحفے میں دی تھی، نیب راولپنڈی نے عمران خان کو بھی طلب کر رکھا ہے۔
 

Advertisement