لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ریلی روکنے کے لیے دائر درخواست پر ابتدائی دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری بشیر احمد چوہان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے فرخ لودھی عدالت پیش ہوئے۔
دائر درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، جسٹس شاہد کریم نے درخواستگزار سے استفسار کیا کہ آپ کی استدعا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :لاہور میں ہنگامہ آرائی اور پرتشددواقعات، عمران خان پر مقدمہ درج
درخواستگزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ سکیورٹی کا مسئلہ ہے اور معذور ہوں عدالتوں میں پیش نہیں ہوسکتا، اب زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی کا اعلان کر رکھا ہے جس سے امان وامان خراب ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے پیمرا نے بھی عمران خان پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پنجاب حکومت کو سخت قانونی ایکشن لینے کا حکم دے، عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔