لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سول جج فاروق احمد کو نوکری سے برطرف کر دیا۔
سول جج کیخلاف پنجاب سول سرونٹ رولز 1999 کے تحت ڈسپلنری کارروائی کی گئی، انکوائری افسر نے تمام شواہد اکٹھا کر کے نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش کی۔
انکوائری افسر کی سفارش پر لاہور ہائیکورٹ نے سول جج فاروق احمد کو نوکری سے برطرف کر دیا، رجسٹرار کی جانب سے برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج بہاولپور اور سول جج بہاولپور ملک فاروق کے درمیان کافی عرصے سے تنازع چلا آرہا تھا جس پر سیشن جج نے سول جج ملک فاروق اور ان کی اہلیہ پر مقدمہ بھی درج کرایا تھا جبکہ ایف آئی اے نے ان کے گھر پر چھاپہ بھی مارا تھا۔