نیب کے دائرہ اختیار سے باہر کیسز ختم نہیں ہوں گے: اعظم نذیر تارڑ

Published On 11 March,2023 08:14 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ احتساب عدالتیں نیب کے دائرہ اختیار سے باہر کیسز کو متعلقہ فورمز پر بھیجیں گی۔

اعظم تارڑ کا کہنا تھا کہ کون سا کیس کہاں منتقل ہوگا؟ یہ اختیار احتساب عدالتوں کا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم سے ختم ہونے والے نیب کیسز کی منتقلی کے قانون کی وفاقی کابینہ منظوری دے چکی۔

وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس ہونے تک کابینہ سے منظور قانون کو آرڈیننس کے لیے بھیجا گیا ہے۔

 

Advertisement