صدر کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی سے گریز کرنا چاہیے: گورنر خیبرپختونخوا

Published On 11 March,2023 02:36 pm

پشاور : (ویب ڈیسک ) گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کاکہنا ہے کہ صدر مملکت کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی سے گریز کرنا چاہیے، ملکی صورتحال صدر کے خلاف کارروائی کرنے کی متحمل نہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی غلام علی نے کہا کہ صدر اور الیکشن کمیشن کوبٹھا کر الیکشن پرمشاورت کرناچاہتا تھا لیکن کامیاب نہیں ہوا، انتخابات پر الیکشن کمیشن کے خط پرصوبائی حکومت سے مشاورت کی، نگران صوبائی حکومت کے تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہاہے کہ صدر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی نہیں ہونی چاہئیے ، آئین شکنی سے متعلق پی ٹی آئی کالیگل نوٹس نہیں ملا،میڈیا کے ذریعے پتہ چلا۔

یہ بھی پڑھیں :انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخوا کو 14 مارچ کی دعوت دیدی

گورنر خیبرپختونخواغلام علی کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سب سے پہلے میں مانوں گا، نگران صوبائی حکومت کے تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا، الیکشن کمیشن کو رائے دینا میرا اور نگران صوبائی حکومت کا حق ہے، میں نے تاریخ بھی دینی ہے اور تمام ذمہ داریاں بھی پوری کرنی ہیں۔

گورنرخیبرپختونخوانے کہاکہ اگر عمران خان کا 25 سالہ تجربہ ہے تو میں40 سال سے منتخب ہوتا آرہا ہوں، آخری دم تک کوشش ہوگی کہ پرامن اور منصفانہ انتخابات کرا دوں۔
 

Advertisement