راجن پور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 193 راجن پور سے محسن لغاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محسن لغاری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، الیکشن میں 7 آزاد امیدواروں سمیت 11 امیدواروں نے انتخابی عمل میں حصہ لیا تھا۔
الیکشن میں محسن لغاری کا مقابلہ لیگی امیدوار سے تھا، محسن لغاری 90 ہزار 392 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے تھے جبکہ مسلم ليگ ن کے عمار احمد خان لغاری 55 ہزار 218 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری 31 دسمبر 2022ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے جس پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کروانے کا اعلان کیا تھا۔