لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی مہذب ملک میں ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے پر وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب کو جیل میں ڈالا جاتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ کسی بھی مہذب ملک میں اتنی ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے پر ہی نہیں بلکہ قوم کی دانش اور ذہانت کی کھلی توہین پر وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب دونوں بے شرموں کو جیل میں ڈالا جاتا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کل پھر لاہور میں انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان
چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ جب ایک ملک ایسے خطرناک احمقوں کے قبضے میں گر جاتا ہے، جو یہ سمجھتے ہیں کہ سب اتنے ہی بیوقوف ہیں جتنے وہ خود، تو یہی سب کچھ دیکھنے کو ملتا ہے۔